چیمپئینز ٹرافی 2025؛ ڈرافٹ شیڈول سامنے آگیا

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ ڈرافٹ شیڈول سامنے آگیا

پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کیلئے ڈرافٹ شیڈول جاری منظر عام پر آگیا۔
چیمپئینز ٹرافی 2025؛ ڈرافٹ شیڈول سامنے آگیا

Webdesk

|

4 Aug 2024

پاکستان میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا۔

کرک بز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کیلئے ڈرافٹ شیڈول جاری منظر عام پر آگیا۔

12 سے 18 فروری تک سات دن کا وقفہ سپورٹ پیریڈ کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جس میں ٹیمیں وارم اپ میچز میں حص لیں گی جبکہ میڈیا اور تشہیری سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔اسی طرح 10 مارچ کو فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

آخری بار چیمپئنز ٹرافی سال 2017 میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں روایتی حریف بھارت کو ہراکر ٹرافی جیت لی تھی۔

دوسری جانب میگا ایونٹ سے قبل پاکستان 8 سے 14 فروری تک نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرے گا جس کے تمام میچز ملتان شیڈول ہیں۔

ڈرافٹ شیڈول:

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ 19 فروری

بنگلادیش بمقابلہ بھارت؛ 20 فروری

افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 21 فروری

انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا؛ 22 فروری

نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت؛ 23 فروری

پاکستان بمقابلہ بنگلادیش؛ 24 فروری

انگلینڈ بمقابلہ افغانستان؛ 25 فروری

آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 26 فروری

بنگلادیش بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ 27 فروری

آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان؛ 28 فروری

پاکستان بمقابلہ بھارت؛ تکم مارچ

انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 2 مارچ

پہلا سیمی فائنل؛ اے ون بمقابلہ بی ٹو

دوسرا سیمی فائنل؛ بی ون بمقابلہ اے ٹو

فائنل؛ اتوار، 9 مارچ

پیر، 10 مارچ، ریزرو ڈے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!