چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ کو فروغ اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا فیصلہ

چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ کو فروغ اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا فیصلہ

اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سی ڈی اے کے مابین معاہدے طے پا گئے ہیں
چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ کو فروغ اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا فیصلہ

Webdesk

|

5 Aug 2024

اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پرپاکستان بھر میں سکولز کالجز اور یونیورسٹیز میں کرکٹ کو فروغ دینے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پورے ملک کے سکولز۔ کالجز اور یونیورسٹیز(بوائز و گرلز) کی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹس اور لیگز کرائی جائیں گی۔

 اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سی ڈی اے کے مابین معاہدے طے پا گئے ہیں،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی،ڈائریکٹر ڈومیسٹک پی سی بی عبداللہ خرم نیازی،انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد عثمان خان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید علی میمن  نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے نچلی سطح پر فروغ کے لئے تاریخ میں پہلی بار سنجیدہ کاوش کی گئی ہے، انٹر سکولز،انٹر کالجیٹ،انٹر یونیورسٹیز ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نچلی سطح سے ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔

 تمام ادارے ایک ساتھ ملکر ٹورنامنٹ کرائیں گے تو بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔امید ہے ان معاہدوں پر عمل درآمد سے گراس روٹ لیول پر کرکٹ مضبوط ہو گی۔

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سکولز ہر ٹیلنٹ کی نرسریاں ہیں،اچھے کھلاڑی سکولز سے ہی اوپر آتے ہیں،معاہدوں کے تحت آئی بی سی سی تمام تعلیمی بورڈز کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹس کے انتظامات کی نگرانی کرے گا جبکہ ہائر ایجوکیشن اداروں میں میں کرکٹ کے فروغ کے لیے فریم ورک مرتب کرکے عمل درآمد کیا جائیگا۔

 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کرکٹ اکیڈمیوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور خواتین کرکٹ کے فروغ  پر فوکس کیا جائیگا،اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کھلاڑیوں کا ڈیٹا پی سی بی ڈیٹا بیس کو فراہم کیا جائیگا۔

ایچ ای سی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بہترین کھلاڑیوں کو سپورٹس سکالرشپ دینے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔پی سی بی کرکٹ سکالرشپ کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا جنہیں کھیلوں کی بنیاد پر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ دیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!