اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر

اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر

ملائیشیا کے شہر ایپو میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا آخری رانڈ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر

Webdesk

|

10 May 2024

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے رانڈ میچز میں پاکستانی ٹیم بدستور ناقابل شکست رہی ہے اور رائونڈ کا آخری میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپو میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا آخری رانڈ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

میچ کے پہلے دو کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول نہیں کرسکیں اور اس دوران نیوزی لینڈ نے دو پنالٹی کارنر پر بھی گول کا موقع ضائع کیا۔

تیسرے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اگلے دو منٹ میں ہی میچ کو برابر کردیا۔

محمد ابوبکر نے تیسیر کوارٹر کے آٹھویں منٹ میں پنالٹی کارنر کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کیا۔ اس کے بعد چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل تو پیش کیا مگر گول کرنے میں ناکام رہیں اور وقت ختم ہونے پر میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

پاکستان 13 سال بعد سلطان شاہ اذلان ہاکی کپ کا فائنل جاپان کے خلاف کل کھیلے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!