اذلان شاہ ٹورنامنٹ فائنل کے دوران پی ٹی وی پر عمران خان کی تصویر نشر

اذلان شاہ ٹورنامنٹ فائنل کے دوران پی ٹی وی پر عمران خان کی تصویر نشر

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اڈیالہ جیل میں قید اور سزا کاٹ رہے ہیں
اذلان شاہ ٹورنامنٹ فائنل کے دوران پی ٹی وی پر عمران خان کی تصویر نشر

ویب ڈیسک

|

11 May 2024

پاکستانی ہاکی ٹیم نے 13 سال بعد جاپان کے خلاف سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا اور بدقسمتی سے اُس میں شکست کا سامنا بھی رہا۔

پاکستان نے ایونٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی اور تمام میچز میں ناقابل شکست رہا تاہم فائنل میں جاپان نے چار کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر قومی ہاکی ٹیم کے خوابوں کو چکنا چور کردیا۔

ملائیشیا میں کھیلے جانے والے میگا ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل قومی ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر براہ راست نشر کی گئی اور اس دوران عمران خان کی تصویر اسکرین پر نمودار ہوئی۔

یہ تصویر پی ٹی وی اسپورٹس لائیو کوریج کے دوران نشر ہوئی اور کیسے ہوئی یہ ایک دلچسپ کہانی ہے۔

ملائیشیا میں ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایک تماشائی گراؤنڈ میں عمران خان کی تصویر ہاتھ میں لیے بیٹھا تھا جس پر بانی چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ منظر چند سیکنڈ کے لیے ٹی وی اسکرین پر آیا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس کی فوٹو اور ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اسکرین پر عمران خان کی تصویر آنے پر قومی نشریاتی ادارے کی جانب سے لائیو ٹرانسمیشن روک دی گئی۔

پی ٹی آئی کے بانی اس وقت کئی الزامات میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جن میں سیفر اور عدت کے مقدمات شامل ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے حامی اپنے رہنما کی رہائی کے لیے آواز اٹھانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!