دوسرا سیمی فائنل: بھارت اور انگلینڈ کے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر کا شکار

دوسرا سیمی فائنل: بھارت اور انگلینڈ کے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر کا شکار

آج دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں گیانا میں آمنے سامنے ہوں گی
دوسرا سیمی فائنل: بھارت اور انگلینڈ کے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر کا شکار

Webdesk

|

27 Jun 2024

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دوسرے سیمی فائنل کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

آج دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں گیانا میں آمنے سامنے ہوں گی، بارش کی وجہ سے اب تک ٹاس نہیں ہوسکا۔

بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میچ کیلئے ریزرو ڈے کے بجائے 250 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔

البتہ مسلسل بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی صورت میں بھارت سپر 8 مرحلے کے گروپ ون میں اپنی پہلی پوزیشن کی بنیاد پر فائنل میں رسائی حاصل کرلے گا۔

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے 9 وکٹوں سے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!