دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دیدی
تیز بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر کے باوجود اوورز میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی۔
Webdesk
|
27 Jun 2024
دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آج دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں گیانا میں مد مقابل ہیں، بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔
تاہم تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے باعث ٹاس ہوا اور انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
تیز بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر کے باوجود اوورز میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی۔
Comments
0 comment