دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
Webdesk
|
12 May 2024
ڈبلن: دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔
ڈبلن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف 13 رنز کے اسکور پر دو وکٹیں گر گئیں۔
صائم ایوب اور محمد رضوان نے اننگز کی شروعات کی، صائم ایوب 6 رنز بناکر آوٹ ہوگئے جس کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے مگر وہ بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جیت میں فخر زمان اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے اہم کردار ادا کیا۔
قبل ازیں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے تھے۔آئرش ٹیم کی طرف سے لورکن ٹکر 51 ، ہیری ٹییکٹر 32، گیرتھ ڈیلانی 28 اور کرٹس چیمپر 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3، عباس آفریدی نے 2، محمد عامر اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments
0 comment