دوسرا ون ڈے، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی
Webdesk
|
26 Nov 2024
پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں اوپنر صائم ایوب کی شاندار سنچری کی بدولت 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ بلاوائیو میں کھیلا گیا جہاں میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
زمبابوے کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے خاطر خوا کارکردگی نہ دکھا سکی، میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے 3 اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا جبکہ ایک بیٹر رن آئوٹ ہوا۔
جواب میں 146 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے 19ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، صائم ایوب نیون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 113 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 32 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی کامیابی کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔
Comments
0 comment