دوست ممالک اور آئی سی سی کی درخواست پر پاکستان کا ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھیلنے کا اعلان

دوست ممالک اور آئی سی سی کی درخواست پر پاکستان کا ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھیلنے کا اعلان

پاکستان سے یو اے ای، بنگلادیش، سری لنکا سمیت دیگر ممالک نے درخواست کی تھی، حکومتی اعلامیہ
دوست ممالک اور آئی سی سی کی درخواست پر پاکستان کا ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھیلنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2026

پاکستان نے دوست ممالک، بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کی درخواست پر ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف 15 فروری کا شیڈول میچ کھیلنے کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے پی سی بی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نمائندوں اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطحی بات چیت کے نتائج کے بارے میں باضابطہ طور پر بریفنگ دی۔

 حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے پی سی بی کو دی گئی باضابطہ درخواستوں کے ساتھ ساتھ سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر رکن ممالک سے بات چیت کا جائزہ لیا ہے۔ مذکورہ خط و کتابت میں پاکستان کی زیر قیادت حالیہ چیلنجز کا قابل عمل حل تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان بی سی بی کے صدر جناب امین الاسلام کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہے۔   ہم برادر ملک بنگلہ دیش کی طرف سے اظہار تشکر کا بڑی گرمجوشی کے ساتھ خیر مقدم کرتے ہیں۔  پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کثیر الجہتی بات چیت و مشاورت کے نتیجے میں حکومت، پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو 15 فروری 2026 کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے شیڈول فکسچر کے مطابق میدان میں اترنے کی ہدایت کرتی ہے۔ 

مزید برآں یہ فیصلہ کرکٹ کی روح کے تحفظ، اس عالمی کھیل کے تسلسل کی حمایت اور اس میں شریک تمام ممالک کی خاطر لیا گیا ہے۔

 وزیراعظم اور پاکستانی عوام "مین ان گرین" کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمیں یقین ہے کہ ہماری ٹیم کھیل کے جذبے اور قومی فخر سے عالمی سطح پر قومی شان کیلئے میدان میں اترے گی.

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!