فہیم اشرف جڑواں بچوں کی پیدائش، دونوں لڑکے ہیں
پتوکی میں رہائش گاہ پر ہی اہلیہ نے دونوں بچوں کو جنم دیا ہے
ویب ڈیسک
|
30 Nov 2024
گزشتہ برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں لڑکوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر فہیم اشرف کی اہلیہ نے گھر پر ہی دونوں بچوں کو جنم دیا جس کی تصدیق کرکٹر کے والد نے کی۔
انہوں نے پوتوں کی آمد کی تصدیق کی اور بتایا کہ دونوں بچے اور ماں صحت بند ہیں، پوتوں کی پیدائش پر بہت خوشی ہے۔
واضح رہے کہ فہیم اشرف کی گزشتہ برس نومبر میں نارووال کے رہائشی شبیر کی صاحبزادی سے شادی ہوئی تھی۔
Comments
0 comment