افتخار احمد عمران خان کی پوٹریٹ کے ساتھ تصویر بنواکر مشکل میں آگئے

افتخار احمد عمران خان کی پوٹریٹ کے ساتھ تصویر بنواکر مشکل میں آگئے

افتخار احمد پر صارفین کی تنقید، عمران خان کی آڑ میں ناکامی نہ چھپانے کا مشورہ
افتخار احمد عمران خان کی پوٹریٹ کے ساتھ تصویر بنواکر مشکل میں آگئے

ویب ڈیسک

|

12 Aug 2024

قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز افتخار احمد نے عمران خان کی پوٹریٹ کے ساتھ ایک تصویر بنا کر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بلے باز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے عمران خان کو اپنا ہیرو قرار دیا۔ اس تصویر میں جے ایف 17 تھنڈر اور پاکستان کا جھنڈا بھی نظر آرہا ہے۔

غالب امکان ہے یہ تصویر جشن آزادی کی مناسبت سے پینٹ کی گئی ہے اور پھر کسی مقام پر افتخار احمد نے اسے دیکھ کر ساتھ تصویر بنوائی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

افتخار احمد کے تصویر شیئر کرنے کے اقدام پر مداحوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے تو اس کی تعریف کی جبکہ کچھ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ اپنے کیئریئر کی ناکامی کے بعد عوامی حمایت حاصل کرنے کیلیے اس طرح کے اقدامات کررہے ہیں تاکہ تحریک انصاف کے کارکنان یا حامیوں کی جانب سے آپ کی حمایت کی جاسکے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر کرکٹ اچھی کھیل رہے ہوتے تو پھر ایسی تصاویر اور اپنی بدترین کارکردگی کو چھپانے کیلیے یہ سب کچھ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اب افتخار احمد کو ٹیم سے ڈراپ کردیا جائے گا‘۔

 

x.com

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!