فواد عالم کی گلوکاری کے میدان میں انٹری، نئے گانے کا ٹیزر جاری

فواد عالم کی گلوکاری کے میدان میں انٹری، نئے گانے کا ٹیزر جاری

گانے کے بول اور دھن واجد سعید جبکہ وڈیو ڈائریکٹر محسن طلعت ہیں۔
فواد عالم کی گلوکاری کے میدان میں انٹری، نئے گانے کا ٹیزر جاری

Webdesk

|

3 Feb 2026

کراچی: پاکستان کے معروف ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی انٹری دیدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹر فواد عالم نے پاکستان ٹیم کیلیے ورلڈ کپ گانا کرکٹ جنون بنا لیا جس کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فواد عالم کا اپنے پہلے گانے سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کیلئے بنایا جانے والا یہ گانا 5 فروری کو ریلیز ہوگا۔ گانے کے بول اور دھن واجد سعید جبکہ وڈیو ڈائریکٹر محسن طلعت ہیں۔

واضح رہے کہ فواد 19 ٹیسٹ میچز، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، وہ 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!