فیفا نے شاہین آفریدی کو عالمی فٹبال اسٹارز کی فہرست میں شامل کر لیا

فیفا نے شاہین آفریدی کو عالمی فٹبال اسٹارز کی فہرست میں شامل کر لیا

میسی سمیت دیگر کھلاڑیوں کے نام کے ساتھ شاہین کا نام جڑ گیا
فیفا نے شاہین آفریدی کو عالمی فٹبال اسٹارز کی فہرست میں شامل کر لیا

ویب ڈیسک

|

28 May 2025

لاہور: پاکستان سپر لیگ (PSL) کے دسویں ایڈیشن کے فاتح کپتان شاہین شاہ آفریدی کو فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے دنیا کے عظیم فٹبالرز کی فہرست میں شامل کر دیا۔  

فیفا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لاہور قلندرز کو تیسری بار PSL چیمپئن بنانے والے کپتان شاہین آفریدی کی جرسی کو لیونل میسی، نیمار جونیئر اور لوکا موڈریچ جیسے عالمی اسٹارز کے ساتھ شیئر کیا۔ اس پوسٹ میں نمبر 10 جرسی کو نمایاں کیا گیا، جو شاہین آفریدی کا جرسی نمبر بھی ہے۔  

ذرائع کے مطابق، فیفا کا یہ اقدام 2026 فیفا ورلڈکپ سے قبل پاکستانی فینز کو متحرک کرنے کے لیے ایک منفرد کوشش ہے، تاکہ عالمی فٹبال میں پاکستانی سپورٹرز کی انگیجمنٹ بڑھائی جا سکے۔  

یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے حال ہی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر تیسری بار PSL کا ٹائٹل جیتا تھا، جس کے بعد شاہین آفریدی کی قیادت کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔  

فیفا کی جانب سے شاہین آفریدی کو عالمی اسٹارز کے ساتھ شامل کرنا پاکستانی کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستانی سپورٹس کو مزید نمایاں کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!