فیفا ورلڈ کپ 2026: برازیل کی جاپان کے خلاف سنسنی خیز کامیابی، پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
ویب ڈیسک
|
30 Jun 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں برازیل نے جاپان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔
ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں جاپان نے مضبوط آغاز کرتے ہوئے پہلے ہاف کے 29ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ جاپانی کھلاڑی سانو نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی سبقت دلائی، جبکہ پہلے ہاف کے اختتام تک جاپان آگے رہا۔
دوسرے ہاف میں برازیل نے شاندار واپسی کی اور مقابلہ اپنے حق میں کر لیا۔ برازیل کے کیسی میرو نے گول کر کے اسکور برابر کیا، جبکہ میچ کے اختتام سے چند لمحے قبل گیبریئل مارٹینیلی نے فیصلہ کن گول داغ کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی۔
اس فتح کے ساتھ برازیل ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔
ورلڈ کپ کے دیگر مقابلوں میں جرمنی اور پیراگوئے جبکہ نیدرلینڈز اور مراکش کی ٹیمیں بھی ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
اس سے قبل مشترکہ میزبان کینیڈا نے جنوبی افریقا کو 1-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ کینیڈا کی ٹیم پہلی مرتبہ اس بڑے عالمی ایونٹ میں اس مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
Comments
0 comment