فیفا ورلڈ کپ میں ایمباپے نے نیا عالمی ریکارڈ بنا کر میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

فیفا ورلڈ کپ میں ایمباپے نے نیا عالمی ریکارڈ بنا کر میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

ایمباپے کے ورلڈ کپ میں مجموعی گولز کی تعداد 22 ہو گئی ہے
فیفا ورلڈ کپ میں ایمباپے نے نیا عالمی ریکارڈ بنا کر میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

Webdesk

|

19 Jul 2026

فرانس کے اسٹار فٹبالر کائلین ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایمباپے کے ورلڈ کپ میں مجموعی گولز کی تعداد 22 ہو گئی ہے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ارجنٹائن کے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 میسی نے ورلڈ کپ مقابلوں میں مجموعی طور پر 21 گول اسکور کیے تھے۔ایمباپے رواں ورلڈ کپ میں بھی شاندار فارم میں ہیں اور اب تک 10 گول کر کے گولڈن بوٹ کی دوڑ میں سرفہرست ہیں، جبکہ لیونل میسی 8 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل ابھی باقی ہے، جس کے باعث گولڈن بوٹ کی دوڑ ایمباپے اور میسی کے درمیان دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

اگر کائلین ایمباپے گولڈن بوٹ کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ ایک ہی سیزن میں تین گولڈن بوٹ ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن جائیں گے، جو ان کے کیریئر کا ایک اور تاریخی سنگ میل ہو گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!