گورنر سندھ نے باکسر محمد وسیم کی اپیل پر اٹلی سفارت خانہ کو لیٹر لکھ دیا
Webdesk
|
30 Aug 2024
کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے اٹلی کے سفارت خانہ کو لیٹر جاری کر دیا ہے جس میں سفارت خانہ سے کہا گیا ہے کہ باکسر محمد وسیم کو اٹلی کا ویزہ لگایا جائے۔
واضح رہے کہ باکسر محمد وسیم نے شی جن ویزا میں مدد کے لئے اپیل کی تھی۔ باکسر محمد وسیم مالٹا میں ڈبلیو بی ایف انٹر کونٹینینٹل ہیوی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے باکسرSABELO CEBEKHULU سے 4 اکتوبر کو مقابلہ کریں گے۔
دریں اثناء گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے نوٹس لینے کی خبر سنتے ہی باکسر محمد وسیم گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔
باکسر محمد وسیم نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویزہ نہ لگنے پر کئی روز سے پریشان تھا مجبوراََ ویڈیو پیغام میں اپیل کی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ انشاء اللہ محمد وسیم اب پاکستان کے لئے میڈل لیکر آئینگے اور پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمارے ساتھ ملکر کام کرینگے۔
Comments
0 comment