حارث رؤف نے بمرا کو پیچھے چھوڑ کر اعزاز حاصل کرلیا
آئی سی سی کی جانب سے حارث رؤف کی فتح کا اعلان کردیا گیا
ویب ڈیسک
|
12 Dec 2024
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھا کر اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے پاکستان کے حارث رؤف، بھارت کے جسپریت بمرا اور جنوبی افریقا کے مارکو ینیسن کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔
جس پر شائقین نے ووٹنگ کی اور حارث رؤف کے حق میں سب سے زیادہ لوگوں نے فیصلہ دیا جس کی بنیاد پر انہیں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
حارث رؤف کو نومبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Comments
0 comment