حسن علی نائب کپتان مقرر
کراچی کنگز نے باضابطہ اعلان کردیا

ویب ڈیسک
|
10 Apr 2025
پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے کراچی کنگز نے فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنر ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سری لنکا کے بیٹر کوشال مینڈس نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے کےلیے بہت پُرجوش ہوں۔
Comments
0 comment