حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

حسن علی نے یہ کارنامہ صرف 212 میچز میں سر انجام دیا
حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

Webdesk

|

23 Jun 2025

 برمنگھم : پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 300 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔

حسن علی اس وقت انگلینڈ کی کائونٹی ٹیم برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور 2025 کے جاری مینر ویٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

حسن علی نے یہ کارنامہ صرف 212 میچز میں سر انجام دیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے 39 ویں اور پاکستان کے 9 ویں بولر بن گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں وہاب ریاض 413 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان 643 وکٹوں کے ساتھ عالمی سطح پر سب سے آگے ہیں۔

پاکستانی بولرز جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل میں وہاب ریاض 413، سہیل تنویر 389، محمد عامر 384، عماد وسیم 365، شاہد آفریدی 347، شاداب خان 345، حارث رؤف 321، شاہین آفریدی 310، حسن علی 301 شامل ہیں ۔ویٹیلٹی بلاسٹ 2025 میں حسن علی نے اب تک 6 میچز میں 12 وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کا اوسط 17.33 اور اکانومی ریٹ 9.38 رہا ہے۔

واضح رہے کہ برمنگھم بیئرز اتوار کو لیسٹرشائر کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ بیئرز اس وقت نارتھ گروپ میں چار فتوحات اور چار ناکامیوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں اور ان کے 16 پوائنٹس ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!