احسان اللہ کی برق رفتار بولنگ سے بلے باز حیران رہ گئے

احسان اللہ کی برق رفتار بولنگ سے بلے باز حیران رہ گئے

فاسٹ بولر نے سیف اللہ کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی اور عبداللہ علی کو 2 رنز پر آؤٹ کیا۔
احسان اللہ کی برق رفتار بولنگ سے بلے باز حیران رہ گئے

Webdesk

|

13 Jan 2026

ڈھاکا: پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں اپنی تیز رفتار بولنگ سے بیٹرز کو پریشان کردیا۔

پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں نوکھالی ایکسپریس کی نمائندگی کررہے ہیں اور انہوں نے ڈھاکا کیپٹلز کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

نوکھالی ایکسپریس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں ڈھاکا کیپٹلز کی ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کے احسان اللہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 32 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔احسان اللہ کا سامنا افغانستان کے اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز نے بھی کیا اور ان کی تیز رفتار گیندیں وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں گئیں۔

فاسٹ بولر نے سیف اللہ کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی اور عبداللہ علی کو 2 رنز پر آؤٹ کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!