جنوبی افریقی کرکٹر پر ایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی عائد

جنوبی افریقی کرکٹر پر ایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی عائد

میں پاکستانی عوام اور پشاور زلمی کے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں۔
جنوبی افریقی کرکٹر پر ایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی عائد

Webdesk

|

11 Apr 2025

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش پر ایک سال تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی پابندی عائد کردی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کوربن بوش نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن سے دستبردار ہونے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کوربن بوش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مجھے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کے اپنے فیصلے پر افسوس ہے، میں پاکستانی عوام اور پشاور زلمی کے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں۔

انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے اور میں اس بات کو سمجھتا ہوں کہ میری اس حرکت سے شائقین کو شدید مایوسی ہوئی۔

کاربن بوش نے کہا کہ میں نہ صرف اپنے عمل کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں بلکہ اس کے نتائج کو بھی تسلیم کرتا ہوں جس میں ایک سال کی پابندی اور جرمانہ شامل ہے۔

انہوںنے کہاکہ میں اس ناخوشگوار تجربے سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہوں اور امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں نئے جذبے کے ساتھ پی ایس ایل میں واپسی کروں گا۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر پر ایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی عائد کردی، یعنی وہ پاکستان سپر لیگ کے اگلے (11ویں) ایڈیشن میں منتخب ہونے کے اہل نہیں ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!