جونیئر ہاکی ایشیا کپ سیمی فائنل، پاکستان نے عمان کو 0-7 سے شکست دے دی

جونیئر ہاکی ایشیا کپ سیمی فائنل، پاکستان نے عمان کو 0-7 سے شکست دے دی

میزبان ٹیم کی جانب سے کوئی گول نہیں کیا جاسکا
جونیئر ہاکی ایشیا کپ سیمی فائنل، پاکستان نے عمان کو 0-7 سے شکست دے دی

ویب ڈیسک

|

30 Nov 2024

عمان کے شہر مسقط میں جاری جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں میں پاکستان نے عمان کو 7 کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے عمان کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ پانے کے ساتھ ورلڈکپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔ مسقط میں ایشین ہاکی فیڈریشن اور عمان ہاکی ایسوسی ایشن کی میزبانی میں جاری جونئیر ایشیا کپ میں  پاکستان نے عمان کے خلاف بھی برتری ثابت کردی۔

پاکستان نے عمان کو سات صفر سے  شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے رانا ولید نے دوگول کیے۔

ندیم خان، حنان شاہد، قیوم ڈوگر، سفیان خان اور بشارت نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم اس جیت کے ساتھ اگلے سال بھارت میں شیڈول جونئیر ورلڈکپ کے لیے بھی کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی۔پ

اکستان اپنا آخری پول میچ اتوار کو ملائیشیا سے کھیلے گا، پہلے میچ میں پاکستان نے چین کو دو کے مقابلے میں سات گول سے ہرایا تھا۔ 

پاکستان اگر ملائیشیا کو ہراتا ہے تو اس کا مقابلہ جاپان سے سیمی فائنل میں ہوگا۔ ہار کی  صورت میں پاکستان انٰڈیا سیمی فائنل ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!