کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم میں پیسے لے کر کھلائے جانے کا انکشاف

کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم میں پیسے لے کر کھلائے جانے کا انکشاف

یہ انکشاف سابق کپتان نے کیا ہے
کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم میں پیسے لے کر کھلائے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

13 Mar 2025

شاہد آفریدی نے پاکستانی کرکٹ میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے پیسے اور سفارش کا استعمال کیا جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو نظر انداز کر کے غیر مستحق افراد کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے۔

آفریدی نے مطالبہ کیا کہ کرکٹ بورڈ کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور میرٹ کو یقینی بنانا چاہیے۔

شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ انڈر-13، انڈر-16 اور انڈر-19 کی سطح پر موجود ریجنز کے پریزیڈنٹ کھلاڑیوں سے پیسے لیکر اور سفارش پر انہیں کھیلنے کا موقع دیتے ہیں تو کہاں سے کرکٹ آگے جائے گی۔

شاہد آفریدی نے سینئر سابق کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کیلیے اقدامات کریں اور انہیں موقع دیں تب ہی کرکٹ بچ سکے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!