خاتون ملازمہ سے ہراسانی، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے 3 ملازمین نوکری سے فارغ

Webdesk
|
13 Mar 2025
خاتون ملازمہ سے ہراسانی کے معاملے پر اسپورٹس بورڈ پنجاب میں 3 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، ایک ملازم کو 20ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔
ایک خاتون ملازمہ نے اسپورٹس بورڈ پنجاب میں کچھ ماہ قبل چند ملازمین کے خلاف ہراساں کرنے پر درخواست دی تھی جس پر محکمہ نے ڈائریکٹر ایڈمن کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔
اس کمیٹی نے انکوائری کے بعد اپنی رپورٹ سیکریٹری اسپورٹس کو دی، انکوائری کمیٹی کی تجاویز پر سیکریٹری اسپورٹس نے دوباہ انکوائری کی جس کے بعد سیکریٹری اسپورٹس نے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملازم مبشر، احسان بھٹی اور محمد عزیر کو نوکری سے فارغ اور میاں شاہد کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق خاتون ملازمہ کی درخواست پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، ملازمین کو پہلے معطل کیا گیا اور ثبوتوں کی روشنی میں نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
Comments
0 comment