کوہلی اور روہت کو بے جا فیور، بھارتی کرکٹ بورڈ تنقید کی زد میں آگیا
Webdesk
|
27 Sep 2024
نئی دہلی : سابق بھارتی کرکٹر نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کو بے جا فیور دینے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ٹیسٹ میچز میں ان دنوں ویرات کوہلی اور روہت شرما بری فارم کا شکار ہیں، انگلینڈ کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں بھی دونوں سینئر کرکٹر کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام ہیں۔
ایسے میں سابق کرکٹر سنجے منجریکر نے بی سی سی آئی پر انھیں زیادہ فیور دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
سنجے منجریکر کا کرک انفو کے ساتھ بات چیت میں کہنا تھا کہ کوہلی اور روہت کے لیے اس وقت حالات مختلف ہوتے اگر وہ دلیپ ٹرافی میں حصہ لیتے۔
موجودہ کمنٹیٹر نے کہا کہ یہ بھارتی کرکٹ کے ساتھ ایک مسئلہ ہے، کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی حیثیت کی وجہ سے خصوصی سلوک کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے دوسرے پلیئرز کو تکلیف ہوتی ہے انھیں برا لگتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں پریشان نہیں ہوں، لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ ڈومیسٹک ریڈ بال کرکٹ کھیلتے تو ان کی کارکردگی بہتر ہوتی، ان کے پاس دلیپ ٹرافی میں حصہ لینے کا آپشن تھا۔
حکام کو کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف سلوک روا رکھنے کے بارے میں محتاط رہنا ہوگا اور وہ کرنا ہوگا جو بھارتی کرکٹ اور کھلاڑی کے لئے بہترین ہے، ویرات اور روہت کا دلیپ ٹرافی نہ کھیلنا بھارتی کرکٹ کے لیے اچھا نہیں تھا اور نہ ہی یہ دونوں کھلاڑیوں کے لیے اچھا تھا۔
سنجے نے کہا کہ اگر کوہلی اور روہت نے دلیپ ٹرافی کھیلی ہوتی اور ریڈ بال کرکٹ میں کچھ وقت گزارا ہوتا تو حالات مختلف ہوتے لیکن وہ اپنی کلاس اور تجربے سے سیریز میں پرفارم کرسکتے ہیں۔
Comments
0 comment