کیوی بلے باز کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

کیوی بلے باز کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی جانب سے 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
کیوی بلے باز کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

Webdesk

|

1 Dec 2024

نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے لیے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی جانب سے 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

ولیمسن نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ  میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

یاد رہے کہ ولیمسن ٹیسٹ کرکٹ میں 9 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے 19 ویں کھلاڑی ہیں۔

کین ولیمسن نے 182 ٹیسٹ اننگز میں 9 ہزار 35 رنز بنائے ہیں جن میں 32 سنچریاں اور 37 ففٹیاں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 348 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلش ٹیم نے 499 رنز اسکورکیے۔

ٹیسٹ کے تیسر دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 155 رنز بنالیے ہیں اور مہمان ٹیم پر 4 رنز کی برتری حاصل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!