لاہور میں معروف کرکٹرز کے والد کے فارم ہاؤس سے لاکھوں روپے مالیت کا سولر سسٹم چوری

لاہور میں معروف کرکٹرز کے والد کے فارم ہاؤس سے لاکھوں روپے مالیت کا سولر سسٹم چوری

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
لاہور میں معروف کرکٹرز کے والد کے فارم ہاؤس سے لاکھوں روپے مالیت کا سولر سسٹم چوری

ویب ڈیسک

|

15 Mar 2025

لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹ اسٹارز کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی ایک بڑی واردات ہوئی اور نامعلوم افراد دن دہاڑے فارم ہاؤس میں داخل ہو کر 5 لاکھ روپے مالیت کا سولر سسٹم چرا کر فرار ہو گئے۔  

رپورٹ کے مطابق، چوروں نے مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد سولر سسٹم کو اتار کر لے گئے۔ کامران اکمل کے والد نے بتایا کہ سولر سسٹم کل ہی لگایا گیا تھا اور آج چور اسے لے گئے۔ پولیس حکام نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔  

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہیر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ فارم ہاؤس کے کوچ کاشف محمود کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر خان کو ہدایت کی کہ ملزمان کو فوری طور پر ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔  

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!