لامین یمال کا نام لامین یمال رکھنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

لامین یمال کا نام لامین یمال رکھنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

لامین یمال میدان میں مشہور 304 اسٹائل میں جشن مناتے ہیں
لامین یمال کا نام لامین یمال رکھنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

Webdesk

|

22 Jul 2026

اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یمال فیفا ورلڈ کپ سے اسٹار بن کر ابھرے ہیں اور دنیا ان کے بارے میں ہر چیز جاننا چاہتی ہے۔فٹبال کی نئی عالمی چیمپئن اسپین کے 19 سالہ نوجوان فٹبالر لامین یمال کو حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈ کپ نے دنیا کے سامنے فٹبال کے نئے سپر اسٹار کے طور پر متعارف کرایا۔

شائقین فٹبال چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو، وہ لامین یمال کے سحر میں جکڑ گئے ہیں اور ان سے جڑی ہر معلومات جاننا چاہتے ہیں.تاہم ہم یہاں آپ کو نوجوانوں کے سپر اسٹار فٹبالر کی زندگی سے جڑے چند ایسے حقائق بتائیں گے، جو شاید آپ نہیں جانتے۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ان کا نام دو لوگوں، لامین اور یمال، پر رکھا گیا ہے۔ یہ وہ شخصیات ہیں، جنہوں نے ان کی پیدائش سے قبل ان کے والدین کی مالی مدد کی تھی۔

لامین یمال میدان میں مشہور 304 اسٹائل میں جشن مناتے ہیں۔ ان کا یہ انداز ان کے اپنے آبائی علاقے روکافونڈا سے دلی وابستگی ظاہر کرتا ہے۔304 ان کے آبائی علاقے روکا فونڈا کے پوسٹل کوڈ کے آخری تین ہندسے ہیں۔

وہ اپنی خوشی پر اس طریقے سے جشن منا کر اپنی محبت کا اظہار .یوں تو لامین یمال اپنے والدین اور دادی سب کا خیال رکھتے ہیں اور حالیہ انٹرویوز میں انہوں نے اس حوالے سے گفتگو بھی کی ہے جب کہ ان کی ایک گرل فرینڈ بھی ہے، جو میگا ایونٹ میں ان کے ساتھ ساتھ رہی۔

تاہم سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیوز اور تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسٹار فٹبالر اپنے چھوٹے بھائی کینے سے سب سے زیادہ مانوس ہیں، کیونکہ وہ زیادہ تر ان کی تصاویر اور ویڈیوز ہی پوسٹ کرتے ہیں جب کہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھی یمال اپنے ننھے بھائی کے ساتھ میدان میں جشن مناتے نظر آئے۔

لامین یمال کے ٹیلنٹ نے انہیں صرف 15 برس کی عمر میں اسپین کی سینئر ٹیم کا حصہ بنوایا۔ بارسلونا نے ان کی غیر معمولی کارکردگی کے بعد انہیں سینئر ٹیم میں موقع دیا، جس کے بعد وہ کلب کی تاریخ کے کم عمر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔

یمال اور میسی عمر اور وطن کے لحاظ سے دو الگ الگ متضاد شخصیات ہیں، جن کا فٹبال کے میدان میں پہلی بار سامنا تین روز قبل فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ہوا۔

تاہم یمال نے اس وقت میسی کے ساتھ میڈیا کو شیئر کیا، جب ان کی عمر صرف پانچ ماہ تھی اور 2007 میں ایک خیراتی فوٹو شوٹ کے دوران لیونل میسی نے بطور نومولود انہیں نہلایا تھا۔

دونوں ٹیموں کے فائنل میں مدمقابل آنے کے بعد یہ تصویر دوبارہ سے دنیا بھر میں خوب وائرل ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!