لاٹری نکل گئی، محمد رضوان کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی ملنے کا امکان

لاٹری نکل گئی، محمد رضوان کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی ملنے کا امکان

بابر اعظم کو ہٹا کر ون ڈے کی کپتانی بھی رضوان کو دی جائے گی
لاٹری نکل گئی، محمد رضوان کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی ملنے کا امکان

ویب ڈیسک

|

6 Sep 2024

قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جس کے مطابق وکٹ کیپر محمد رضوان کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنادیا جائے گا۔

ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی ہونے جارہی ہے اور اس پیشرفت کے ساتھ ہی بابر اعظم کی وائٹ بال کی کپتانی ختم ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے جولائی میں بورڈ حکام سے بات چیت کی تھی کہ بابر کی جگہ آسٹریلیا کے آئندہ دورے کے لیے وائٹ بال کا کپتان رضوان کو بنایا جائے۔ 

ذرائع کے مطابق کپتانی کے لیے محمد رضوان کے نام پر غور کیا جائے گا، اتفاق رائے ہونے کی صورت میں انہیں مستقبل میں تینوں فارمیٹس کا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ اس فیصلے کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے لیکن ذرائع بتاتے ہیں کہ رضوان کی بطور کپتان تقرری کا "قوی امکان" ہے۔

اس وقت شان مسعود ٹیسٹ فارمیٹ اور بابر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ختم ہونے والے T20 ورلڈ کپ 2024 سے پاکستان کے جلد باہر ہونے کے بعد بابر کو سخت جانچ پڑتال کا سامنا ہے، جس کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز نے کی تھی۔

بنگلا دیش کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ہوم سیریز میں ان کی ناقص کارکردگی نے بھی ان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!