محمد عامر کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
عامر نے حمایت کرنے پر پی سی بی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے
ویب ڈیسک
|
14 Dec 2024
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے دوسری بار انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
عامر، جو اس سال کے شروع میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے واپس آئے تھے، نے اسے "مشکل لیکن ناگزیر" فیصلہ قرار دیتے ہوئے X پر خبر شیئر کی۔
32 سالہ کھلاڑی نے 2009 میں ڈیبیو کیا اور 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی کھیلے، جس میں 271 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں۔
عامر نے حمایت پر پی سی بی، مداحوں اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے پہلے محمود عامر 2020 میں ریٹائر ہوئے تھے تاہم انہوں نے 2024 میں کھیلنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل عماد وسیم نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
Comments
0 comment