محمد رضوان کے حوالے سے بری خبر سامنے آگئی

محمد رضوان کے حوالے سے بری خبر سامنے آگئی

محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کےخلاف لاہورمیں شیڈول میچز میں شرکت مشکوک ہے، پی سی بی
محمد رضوان کے حوالے سے بری خبر سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

24 Apr 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز و وکٹ کیپر محمد رضوان انجرڈ ہوگئے ہیں جس کے باعث اُن کی نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ میچز میں شرکت کو مشکوک قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کو محمد رضوان کی میڈیکل سکین رپورٹس کا انتظار ہے۔ ذرائع کےمطابق  محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کےخلاف لاہورمیں شیڈول  میچز میں شرکت مشکوک ہے، پی سی بی میڈیکل پینل ان کو آئندہ ایونٹس کے لیے مزید آرام دینا چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹس آنےپر  وکٹ کیپر بیٹر کو بھی اعتماد میں لیاجائے گا۔ نیوزی لینڈ کے میچ میں بیٹنگ کے دوران رضوان ٹانگ کی تکلیف پر پویلین واپس چلے گئے تھے،ا ن کی جگہ عثمان خان نے وکٹ کیپنگ کے فرائض نبھائے تھے۔

پی سی بی میڈیکل پینل نے محمد رضوان کا مکمل چیک اپ کرا رکھا ہے، اسکین رپورٹس ملنے پر ہی  رضوان  کےمستقبل کا فیصلہ ہوسکے گا۔ 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، چوتھا میچ پچیس اپریل کو کھیلاجائےگا، آخری میچ ستائیس اپریل کو شیڈول ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!