محمد یوسف ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ جانے پر راضی ہوگئے، پر انکار کیوں کیا تھا؟

ویب ڈیسک
|
12 Mar 2025
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر قومی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جانے کی دستیابی ظاہر کر دی۔
محمد یوسف ابتدائی طور پر اپنی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ جانے کے حوالے سے شش و پنج میں مبتلا تھے۔ محمد یوسف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز نے انہیں بتایا ہے کہ ان کی بیٹی کی صحت میں بہتری آئی ہے، جس کے بعد انہوں نے ٹیم کے ساتھ دورے پر جانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ جانا ان کا قومی فریضہ ہے، اور وہ اسے ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
محمد یوسف کی دستیابی سے پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے دورے میں بیٹنگ کے شعبے میں اضافی مدد ملے گی۔ ان کے تجربے اور مہارت کو ٹیم کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
اب محمد یوسف ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اہم کردار ادا کریں گے۔
Comments
0 comment