ملتان سلطانز کے بلے باز عثمان خان کا پی ایس ایل میں بڑا اعزاز

ملتان سلطانز کے بلے باز عثمان خان کا پی ایس ایل میں بڑا اعزاز

عثمان خان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بن گئے
ملتان سلطانز کے بلے باز عثمان خان کا پی ایس ایل میں بڑا اعزاز

Webdesk

|

10 Mar 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ میں  بڑا اعزاز کردیا۔ 

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو اتوار کو راولپنڈی میں جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا، اس میچ میں عثمان خان 100 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد کے خلاف شاندار سنچری بناکر عثمان خان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بن گئے۔

انہوں نے 3 مارچ کو کراچی کنگز کیخلاف اور آج 10 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنچری اسکور کی جبکہ 27 مارچ کو عثمان خان لاہور قلندرز کیخلاف 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

پی ایس ایل میں عثمان خان کی یہ مجموعی طور پر تیسری سنچری ہے۔ جس کے بعد وہ پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ مجموعی سنچری بنانے والے مشترکہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق بلے باز وکٹ کیپر کامران اکمل نے بھی پی ایس ایل میں مجموعی طور پر تین سنچریاں بنائیں ہیں۔اس کے علاوہ عثمان خان نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!