'میرے پاس انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے اب زیادہ وقت نہیں بچا'

'میرے پاس انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے اب زیادہ وقت نہیں بچا'

کے ایل راہول نے کہا کہ میں عدم تحفظ کا شکار نہیں لیکن ایک احساس ہے کہ یہ سب ختم ہوجاتا ہے اورمیرے لیے یہ بہت جلد ختم ہوجانا ہے۔
'میرے پاس انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے اب زیادہ وقت نہیں بچا'

Webdesk

|

28 Aug 2024

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے اپنی 32ویں سالگرہ منانے کے بعد کئی ماہ بعد ریٹائرمنٹ کے منصوبوں سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی بیٹر نے کہا کہ یہ جان کر پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں کہ ان کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے اب زیادہ وقت نہیں بچا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کرنے کے بارے میں غیر محفوظ نہیں ہیں۔

کے ایل راہول نے کہا کہ میں عدم تحفظ کا شکار نہیں لیکن ایک احساس ہے کہ یہ سب ختم ہوجاتا ہے اورمیرے لیے یہ بہت جلد ختم ہوجانا ہے۔

 اگر آپ کافی فٹ ہیں تو 40 سال کی عمر تک کھیل سکتے ہیں اس عمر میں زیادہ سے زیادہ کسی نے کھیلا ہے، ایم ایس دھونی ہیں جو 43 سال کے ہیں اور اب بھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

 آپ آئی ی ایل اور لیگز کرکٹ کھیل سکتے ہیں لیکن بین الاقوامی سطح پر زیادہ دیر تک نہیں کھیل سکتے۔

کرکٹر نے کہا کہ میرے لیے پریشانی اس وقت تھی جب میں تیس سال کا تھا، جب 29 سال کا تھا تو کسی قسم کا کوئی خوف نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری 30ویں سالگرہ پر کچھ عجیب و غریب چیز ہوئی کہ میں دیکھ سکتا تھا کہ میرے پاس کرکٹ کھیلنے کے لیے مزید 10 سال ہیں اور اس احساس نے بے چینی پیدا کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!