میسی کا شکست پر جذباتی پیغام سامنے آگیا

میسی کا شکست پر جذباتی پیغام سامنے آگیا

ارجنٹینا نے پورے ٹورنامنٹ میں بھرپور جدوجہد کی
میسی کا شکست پر جذباتی پیغام سامنے آگیا

Webdesk

|

22 Jul 2026

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈ کپ فائنل میں سپین کے ہاتھوں 0-1 کی شکست کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہار کا دکھ بہت گہرا ہے اور یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا۔

میسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگرچہ اس وقت شکست کو قبول کرنا مشکل ہے لیکن ٹیم نے مسلسل 2 ورلڈ کپ فائنل کھیل کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارجنٹینا نے پورے ٹورنامنٹ میں بھرپور جدوجہد کی اور قوم کو ایک بار پھر متحد کیا۔39 سالہ میسی نے سپین کو عالمی چیمپئن بننے پر مبارک باد بھی دی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!