مزید بہتری کیلئے شاہین آفریدی اپنا سر بیٹر کی طرف رکھیں، عرفان پٹھان

مزید بہتری کیلئے شاہین آفریدی اپنا سر بیٹر کی طرف رکھیں، عرفان پٹھان

جب آپ بولنگ کررہے ہوں تو آپ کو بیٹر کی طرف دیکھنا چاہیے اس سے کنٹرول بہتر رہتا ہے۔
مزید بہتری کیلئے شاہین آفریدی اپنا سر بیٹر کی طرف رکھیں، عرفان پٹھان

Webdesk

|

11 Feb 2026

نئی دہلی : بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بڑی خرابی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید بہتری کیلئے شاہین آفریدی اپنا سر بیٹر کی طرف رکھیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارتی چینل پر کمنٹری کرنے والے عرفان پٹھان نے پاکستان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مقابلے میں عرفان پٹھان کی بولنگ کے حوالے سے گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ مزید بہتری کیلئے شاہین آفریدی اپنا سر بیٹر کی طرف رکھیں۔

عرفان پٹھان نے شاہین آفریدی کی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ بولنگ کررہے ہوں تو آپ کو بیٹر کی طرف دیکھنا چاہیے اس سے کنٹرول بہتر رہتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کا کندھا بہت زیادہ گر جاتا ہے، ان کا اگلا پیر زیادہ کھلتا ہے جبکہ اکثر لیفٹ آرم فاسٹ بولر کا پیر اس پار جاتا ہے۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ جب آپ کا پیر زیادہ کھلتا ہے تو اوپر کا جسم بھی زیادہ کھلتا ہے، اسی لیے اس طرح کے بولرز کیلئے ضروری ہے کہ جتنا ہو سکے کندھے کو بیٹرز کی طرف رکھیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ جتنا اپنے کاندھے کو بیٹر کی طرف رکھیں گے، اتنا زیاہ ان کا سر بھی کنٹرول میں رہے گا اور بیٹر کی طرف ہوگا۔

بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ شاہین آفریدی انجری کے بعد بھی جدوجہد کا شکار نظر آرہے تھے کیوں کہ ان کا سر پہلے ہی اس طرف چلا گیا ہے اور اسی لیے بولرز کا سر بھی ٹارگٹ یعنی بیٹرز کی طرف جانا بہت ضروری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!