معروف پاکستانی کرکٹر کا 7 سال بعد اعتراف جرم، قوم سے معافی کی اپیل
Webdesk
|
15 Apr 2024
7 سال بعد بالآخر سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے اپنی غلطی پر معافی مانگ لی۔
ناصر جمشید 2017 میں پی ایس ایل اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے،سابق ٹیسٹ کرکٹر کو پاکستان سپر لیگ اور بی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی پاداش میں 10 سال کی پابندی کا سامنا ہے جب کہ برطانیہ میں انہیں 17 ماہ قید کی سزا بھی بھگتنا پڑی تھی۔
اب سابق اوپننگ بیٹر ناصر جمشید نے اپنے کیے پر معافی مانگ لی ہے۔
ناصر جمشید کا سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ جو اپنے کیریئرکیساتھ کیا اس پر خود کو معاف نہیں کرپاؤں گا، اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔
ناصرجمشید نے اپنی بیٹی کے ہمراہ عید پر لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی کو منتقل کرنیکی کوشش کروں گا، کوشش کروں گا کہ بیٹی کو بھرپور موقع دے سکوں۔
Comments
0 comment