نورا فتیحی نے مداحوں سے معافی مانگ لی

نورا فتیحی نے مداحوں سے معافی مانگ لی

بیان سے جن لوگوں کو تکلیف ہوئی وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔
نورا فتیحی نے مداحوں سے معافی مانگ لی

Webdesk

|

9 Aug 2024

 ممبئی:  بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی نے فیمینزم سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔

ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کے بیان سے جن لوگوں کو تکلیف ہوئی وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

نورا فتیحی کا کہنا تھا تھا کہ ان کے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ وہ تو چاہتی تھیں کہ جو کچھ مغرب میں ہو رہا ہے وہ یہاں نہ ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ روایات، اقدار اور اخلاقیات سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے اور وہ یقین رکھتی ہیں کہ مرد و عورت کو مل کر اپنے بچوں کی پرورش کرنی چاہئے اور انہیں معاشرے کا ایک قابل فرد بنانا چاہئے۔

واضح رہے کہ نورا فتیحی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فیمینزم کے نام پر جس نظریے کو معاشرے میں عام کیا جا رہا ہے وہ قدرت کے نظام اور  روایتی خاندانی اقدار کے خلاف ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!