نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

Webdesk
|
10 Apr 2025
پاکستان کے اسکواش کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔
کراچی کے ڈی اے کریک کلب میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے فائنل مقابلے میں نور زمان نے مصر کے کریم الترکی کو 2-3 سے ہرادیا۔
نور زمان کا فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ جو محنت کی اس کا نتیجہ سامنے آیا۔
انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ نور زمان نے اپنے کھیل سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ۔پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ انشا اللہ ، پاکستان اسکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔
پاکستانی اسکواش پلیئر نور زمان کو انڈر 23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی مبارکباد دی ہے۔
Comments
0 comment