پہلا ون ڈے: زمبابوے نے پاکستان کو 80 رنز سے شکست دے دی

پہلا ون ڈے: زمبابوے نے پاکستان کو 80 رنز سے شکست دے دی

زمبابوے نے پاکستان کوڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 80 رنز سے شکست دے دی۔
پہلا ون ڈے: زمبابوے نے پاکستان کو 80 رنز سے شکست دے دی

Webdesk

|

24 Nov 2024

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 80 رنز سے با آسانی ہرادیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا ۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن زمبابوے کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی اور قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی 60 رنز پر آئوٹ ہوچکے تھے۔ میچ کے 21اوور مکمل ہوئے تھے کہ بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا اور مسلسل بارش کے باعث میچ ختم کردیا گیا۔

زمبابوے نے پاکستان کوڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 80 رنز سے شکست دے دی۔

اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان کی جانب سے فیصل اکرم نے ڈیبیو کیا۔

زمبابوے کی ٹیم 40.2 اوورز میں 205 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فیصل اکرم اور سلمان علی آغا نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!