پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکر دبئی میں آج ہوگا

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکر دبئی میں آج ہوگا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا
پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکر دبئی میں آج ہوگا

ویب ڈیسک

|

23 Feb 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور دنیائے کرکٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا پاکستان و بھارت کے درمیان دبئی میں آج ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگیا۔

پاکستان اور بھارت گروپ اے کی ٹیمیں ہیں اور دونوں اپنا آج دوسرا میچ کھیلیں گی، اس سے قبل پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ بھارت نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے ہرا کر اپنا پہلا میچ جیت لیا تھا۔

دونوں ٹیمیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور گروپ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ پاکستان کو آج کے میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کی۔

انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ان سے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور یقین دہانی کرائی کہ ہار یا جیت دونوں صورتوں میں بورڈ اُن کے ساتھ ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم میں اسپنرز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ "دبئی ہو یا پاکستان، ہمارے کھلاڑیوں کا مورال ہمیشہ بلند رہتا ہے۔ ہم کل کے میچ کو جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہمارے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز موجود ہیں، اور ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔"  

2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے ریکارڈ پر ایک نظر

2017 کے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ بھی یادگار رہا، جس میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا تھا۔

اس فائنل میں فخر زمان نے شاندار سنچری بنائی تھی، جبکہ پاکستانی بولرز نے بھارتی بیٹنگ لائن اپ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تھا۔   

آج کے میچ میں بھی دونوں ٹیمیں اپنے روایتی جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ پاکستانی ٹیم اپنے فاسٹ بولنگ اٹیک اور مضبوط بیٹنگ لائن اپ پر بھروسہ کر رہی ہے، جبکہ بھارت اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں اور متوازن ٹیم کے ساتھ جیت کی امید رکھتا ہے۔  

کرکٹ پرستاروں کے لیے یہ میچ ایک اور یادگار مقابلہ ثابت ہو سکتا ہے، جس میں دونوں ٹیمیں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!