پاک بھارت میچ، بھارتی کپتان نے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا
پاکستان نے بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
Webdesk
|
15 Feb 2026
کولمبو: ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی کپتان سلمان آغا نے کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا۔
پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان ، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
Comments
0 comment