پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے لئے بری خبر
Webdesk
|
11 Feb 2026
نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں ابھیشیک شرما کی شرکت بیماری کی وجہ سے مشکوک ہو گئی۔
بھارتی بیٹر کی طبیعت امریکا کے خلاف میچ سے قبل ہی خراب ہو گئی تھی اور میچ کھیلنے کے بعد حالت مزید بگڑ گئی۔ابھیشیک شرما کو معدے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے دہلی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں انہیں تیز بخار ہونے کی وجہ سے فوری طور پر ڈرپس لگائی گئیں۔
بھارتی بیٹر کے ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ انفیکشن کی نوعیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔ابھیشیک شرما نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا یا نہیں، اس لیے نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔
Comments
0 comment