پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
Webdesk
|
15 Feb 2026
پاکستان نے بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی کپتان سلمان آغا نے کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا۔
پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان ، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ابھیشیک شرما اورکلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم کے پاس بیٹنگ کا ہتھیار ہے تو پاکستانی شاہین بولنگ سے وار کریں گے۔کولمبو میں آج بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مہارت کا استعمال اور اعصاب کا امتحان اور صلاحیتوں کا اظہار ہوگا۔
Comments
0 comment