پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکر اتوار کو ہوگا
پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

Webdesk

|

13 Feb 2026

 دبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکر اتوار کو ہوگا ،تاہم پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کولمبو میں اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

پیشگوئی کے مطابق دوپہر اور شام کے اوقات میں بارش کا امکان 55 سے 60 فیصد تک ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 22 ڈگری رہنے کی توقع ہے، ہواں کے ساتھ دن بھر وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوپہر 1:30 بجے سے شام 6:30 بجے تک بارش کا امکان 55 سے 59 فیصد کے درمیان رہے گا، جو کہ میچ کے مقررہ اوقات سے براہِ راست مطابقت رکھتا ہے، یہ میچ کولمبو کے معروف آر پریما داسا اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

ٹورنامنٹ کے موجودہ پوائنٹس سسٹم کے تحت اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ،ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔سری لنکا کے غیر متوقع موسم نے اس بڑے مقابلے پر خطرات کے بادل منڈلا دیے ہیں، اس سے قبل بھی پاکستان کو وارم اپ میچز کے دوران موسم کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دونوں ممالک کے شائقینِ کرکٹ کی نظریں اب موسم پر مرکوز ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ حالات بہتر ہوں تاکہ دنیا بھر کے کرکٹ مداح اس سنسنی خیز مقابلے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!