پاک بنگلادیش سیریز؛ دوسرا ٹیسٹ بھی کراچی سے منتقل کرنے کا فیصلہ
Webdesk
|
18 Aug 2024
کراچی: پاکستان اور بنگلادیش درمیان سیریز کے دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق چیمپینز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے اور تزئین و آرائش کے کاموں کی وجہ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 30 اگست سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کو راولپنڈی منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ ہوا ہے۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر سابق کرکٹرز نے کڑی تنقید کی تھی۔
بورڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے باعث نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ جو (30اگست سے 3 ستمبر)تک کھیلا جائے گا۔
اس میچ شائقین اسٹیڈیم آکر اپنی ہوم ٹیم کو سپورٹ نیں کرسکیں گے۔پی سی بی حکام کے مطابق اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کی وجہ سے شائقین کی میزبانی سے قاصر ہیں اور انتہائی اقدام اٹھانا پڑرہا ہے۔
شائقین کی قدر کرتے ہیں تاہم انکی صحت اور حفاظت اہم ہے۔دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کیلئے منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق تعمیرات کو جلد از جلد مکمل کرنے کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
اس مقام پر 5 منزلہ نئی عمارت میں کھلاڑیوں کیلئے ڈریسنگ رومز کی تعمیر کی جائے گی۔دوسرے مرحلہ میں تمام انکلوژرز میں چھت کیلئے جدید طرز کی ٹیفلون کی تنصیب کی جائے گی، تیسرے اور آخری مرحلہ میں مرکزی عمارت کا انہدام کرکے نئی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی۔
پی سی بی اگلے برس فروری سے مارچ تک شیڈول چیمپئینز ٹرافی سے قبل 3 مراکز پر اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کرانے کا خواہاں ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم، کراچی کے نیشنل بنک اسٹیڈیم اور راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم کے میگا پروجیکٹ کی نگرانی بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی خود کررہے ہیں۔
Comments
0 comment