پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی ہوگئیں
Webdesk
|
6 May 2024
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی صدر اور پی پی رہنما ء شہلا رضا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔
ذرائع کے مطابق شہلا رضا کا استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 27اپریل 2024کو ہی بطور صدر پی ایچ ایف استعفیٰ دے دیا تھا۔
شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کانگریس کو بھی اپنا استعفی پیش کردیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ منسٹر آئی پی سی احسن اقبال اور رانا مشہود کو بھجوادیا ہے۔
شہلا رضا نے کہا کہ حکومتی اجلاس میں جو وعدے کیے گئے تھے اس پر عمل نہیں کیا گیا، جو بات اجلاس میں طے ہوئی اس کو اہمیت نہیں دی گئی۔
ہم نے اجلاس میں کیمپ ایک کرنیکی بات کو تسلیم کیا تاکہ ٹیم ملائیشیا جاسکے، پی ایچ ایف کے معاملے کے حل کے لییکمیٹی بنانیکا کہا گیا وہ نہیں بنائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بھی ہم سب نے استعفیٰ دینے کی بات کہی تھی، اجلاس میں ہمیں استعفیٰ دینے سے روکا گیا تھا کہ آپ کی باتیں تسلیم کی جائیں گی۔
شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ حیدر حسین کو بطور سیکرٹری کام کرنے کا کہا گیا لیکن اس پر عمل نہیں کرواسکے، پی ایچ ایف کے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔
Comments
0 comment