پاکستان کا بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

پاکستان کا بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

اعظم خان کی جگہ عماد وسیم میچ کھلیں گے
پاکستان کا بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

8 Jun 2024

ورلڈکپ کے پہلے میچ میں امریکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم نے بھارت کیخلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان بھارت کے خلاف میچ کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ اُن کی جگہ اسکواڈ میں انجری سے نجات پانے والے آل راؤنڈر عماد وسیم کو موقع دیا جائے گا۔

اُدھر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عماد وسیم کی دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مکمل فٹ اور میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے کل کے میچ پر فوکس کیا ہوا ہے اور وہ سخت محنت بھی کررہے ہیں۔

گیری کرسٹن نے کہا کہ بھارت کے خلاف ایک نیا میچ ہے اور ہم اچھی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، دونوں ٹیموں پر فتح کا دباؤ ہے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہت ظالم فارمیٹ ہے، ایک پل میں میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے، اسی وجہ سے میں بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنے کے قابل نہیں ہوں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!