پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، آصف علی ٹیم میں شامل

پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، آصف علی ٹیم میں شامل

حسن علی کی جگہ آصف کو ڈیبیو ک موقع دیا گیا ہے
پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، آصف علی ٹیم میں شامل

ویب ڈیسک

|

20 Oct 2025

لاہور: پاکستان نے دوسری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا جس قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد کپتان شان مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حسن علی کی جگہ اسپنر آصف آفریدی کو موقع دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ ان کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کیشو مہاراج اور مارکو ینسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی اسپنر آصف آفریدی نے 39 سال 299 دن کی عمر میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا، جنہیں ٹیسٹ کیپ شاہین شاہ آفریدی نے دی۔

آصف آفریدی اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 198 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025–27 میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 183 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ہیڈ کوچ اظہر محمود کے مطابق قومی ٹیم کے پاس سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے، اور کھلاڑی پرعزم ہیں کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!