پاکستان کیلیے قابل فخر لمحہ، ارشد ندیم کو سونے کا تمغہ دے دیا گیا
پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں میڈلز جیتنے والوں کی تقریب منعقد ہوئی۔
Webdesk
|
9 Aug 2024
پیرس اولمپکس 2024 میں ملک کا نام روشن کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنادیا گیا۔
پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں میڈلز جیتنے والوں کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا، بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنایا گیا۔
تقریب میں پاکستانی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا،اس موقع پر ارشد ندیم آبدیدہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔
Comments
0 comment